تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58

کراچی :بلدیہ ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرگئی ، 5 افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی :بلدیہ ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرگئی ، 5 افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرجانے سے 5 افراد زخمی ہوئے،جنھیں طبی امدادکے لئے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے رشید آباد میں مکان کی چھت ٹوٹ کر گر گئی،جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افرادزخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے افراد میں 30 سالہ علی انور،28 سالہ شامیر،25 سالہ سرور،26 سالہ ریاض شامل ہیں،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں،جبکہ بقیہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.