13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
پشاور،اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور اور5طلباء جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…متنی بائی پاس کے قریب اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیوراور5بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسکول وین بچوں کو چھٹی کے بعد گھر واپس لی جا رہی تھیجب اس پر فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 17 زخمیوں کو لایا گیاجن میں بچے اور اساتذہ شامل ہیں۔