تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46

ایران:”موساد“ کیلئے جاسوسی کا الزام، 2 شہریوں کیخلاف عدالتی کارروائی

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ”موساد“ کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 شہریوں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔ منگل کو ایرانی پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں شہریوں کو 2009 میں گرفتار کیا گیا جبکہ دونوں شہریوں پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے، اہم فوجی تنصیبات کی تصاویر بنانے، ممنوعہ علاقوں کا سفر کرنے اور اسرائیلی خفیہ ادارے سے رقم حاصل کرنے کا الزام عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے تاہم عدالت تاحال کسی فیصلہ پر نہیں پہنچی۔ یاد رہے کہ ایرانی عدالت نے گزشتہ ماہ 28 اگست کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے ماجد جمالی منشی کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.