13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 71 ہزار 215 کیوسک ہو گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 71 ہزار 215 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی آمد 2 لاکھ 71 ہزار 815 میگاواٹ رہی۔ منگل کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1210 فٹ پر برقرار ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 700 کیوسک رہا۔ اس کے علاوہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ ہو گئی ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے 11 فٹ بلند ہے۔