13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
جاپان: سو سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان میں سو سال اور اس سے زائدعمر کے افراد کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔ جاپان میں مسلسل 41ویں سال معمر افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کو جاپانی وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں سوسال اور اس سے زائد عمر کی معمر آبادی میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ ہر ایک لاکھ آباد ی میں سے 37 افراد سو سال یا اس سے زائد عمر کے حامل ہیں۔ اس تعداد میں 87فیصد معمرخواتین شامل ہیں۔ گذشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں سو سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 3300 کے لگ بھگ تھی۔ جاپان کی کل آبادی 128ملین کا 20فیصد65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پرمشتمل ہے۔ جاپان میں پیدائش کی شر ح دنیا میں سب ممالک سے کم ہے، بہت سے نوجوان معاشی مسائل کی وجہ سے شادیاں نہیں کرتے۔ معمر افراد کی تعداد میں اضافہ منصوبہ سازوں کیلئے درد سر بن چکا ہے۔