تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:8

شام خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے، ترک وزیر اعظم

جنگ نیوز -
قاہرہ . . .جنگ نیوز. . . ترکی کے وزیراعظم طیب ایرد وان نے کہا ہے کہ شام خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ہم مصر کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مصر کے ساتھ اقتصادی، معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مصر عرب لیگ کا اہم ملک ہے جبکہ ترکی معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مستحکم پالیسیوں کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب دنیا میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حقائق سے مکمل طور پر واقف نہیں، انقرہ سے اسرائیل کے سفیر کو نکال دیا گیا ہے، اسرائیل کو مغربی دنیا کی باتوں پر توجہ دینی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.