14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33
لاہور: حساس ادارے کی یونیفارم،بیجزودیگر اشیاء برآمد،2ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور کے علاقے رسول پاک چونگی امرسدھو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکان پر چھاپا مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیاہے جبکہ ملزمان سے حساس ادارے کی یونیفارم، بیلٹس، ٹوپیاں ،بیجز، واٹر بوتلیں،جعلی کارڈزبرآمد کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ چھاپہ مار کر دو افراد آصف عرف کرنل طلعت اور مراتب علی کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ مکا ن سے حساس ادارے کی یونیفارم، بیلٹس، ٹوپیاں ،بیجز، واٹر بوتلیں، اور جعلی کارڈبھی برآمدہوئے ہیں ۔ ملزموں کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے،آصف عرف کرنل طلعت کا تعلق شیخو پورہ کی تحصیل مانانوالہ سے بتایا گیاہے۔