تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:46

کراچی:ڈی جے کالج کے قریب مکانوں میں پانی داخل

جنگ نیوز -
کراچی:ڈی جے کالج کے قریب مکانوں میں پانی داخل

کراچی… کراچی میں گزشتہ دو روز سے ہونے والی بارش کے باعث ڈی جے کالج کے قریب واقع رہائشی مکان پانیسے بھر گئے ہیں، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی جے کالج اور ایس ایم لاء کالج کے قریب واقع رہائشی مکانوں کے سامنے پانی کے ناقص نکاسی آب کے نظام کے باعث بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں بھر گیا ہے جس میں خاص طور پر ڈی جے سائنس کالج کی چورنگی کے قریب واقع کوارٹرز میں گھروں میں پانی آجانے سے لوگوں کا فرنیچر اور گھریلو سامان تباہ ہوگیا ہے جبکہ گھروں میں موجود انڈر گراوٴنڈ پانی کے ٹینک میں بھی گندا پانی بھر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں رہا۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سڑک پر موجود پانی کی نکاسی کا جلد انتظام کیا جائے تاکہ ان کے گھروں میں موجود پانی بھی نکل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.