14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58
اقوام متحدہ متاثرین کی امداد کیلئے عالمی برادری سے اپیل کرے،حسین ہارون
جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر حسین ہارون نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی برادری سے اپیل کرے۔یہ بات انھوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات میں کہی ،حسین ہارون نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی المناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر اور سیکریٹری جنرل بانکی مون کی اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے ان حکام کی رپورٹوں اور سفارشات پربھی گفتگو ہوئی اور سیکریٹری جنرل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اپنی دلی ہمدردی کا اظہار اور ان کی بحالی کیلئے امداد کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بار ے میں اقوام متحدہ نے ابھی تک عالمی برادری سے امداد کی اپیل کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا البتہ اقوام متحدہ کے متعلقہ اہلکاروں نے بدین، ٹھٹھہ او ر دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے اپنے مشاہدات کی بنیاد پر رپورٹیں مرتب کر کے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کو بھجوادی ہیں۔