14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59
پنجاب حکومت کے افسران کا سندھ کے متاثرین سیلاب کے لئے عطیہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت کے ملازمین نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخوا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیلیے پنجاب حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران نے اپنی ایک روز کی تنخواہیں سندھ کے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔پنجاب حکومت کے افسران ایک دن کی تنخواہیں سندھ کے سیلاب متاثرین کے فنڈ میں جمع کرائیں گے۔