تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59

کراچی:رینجرز کا سہراب گوٹھ میں اپارٹمنٹس میں سرچ آپریشن

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے سپر ہائی وئے پر آلاآصف اسکوئر میں رینجرز نے سرچ آپریش کر کے غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ سپر ہائی وئے پر واقع آلاآصف اسکوئر کو رینجرز کی 40 سے زائد گاڑیوں پر سوار 400 سے سے زائد اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ ا س دوران لیڈیز سرچر اور سراغ راساں کتوں کے ساتھ رینجرز کے مخبر بھی ساتھ تھے جن کی نشاندھی پرٹارگٹڈ اپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں کر اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔حراست میں لئے گئے افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نا رکھنے والے افراد کو بھی رینجرز نامعلوم مقام پر لے گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.