14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59
کابل میں طالبان سے جھڑپ ختم،14افراد ہلاک،6نیٹو فوجی زخمی
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹر،امریکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتوں پرطالبان اورنیٹو اور افغان سیکوریٹی فورسز کے درمیان19 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ ختم ہوگئی ،14افراد ہلاک اور 6نیٹو فوجی زخمی ہوئے ،جبکہ آخری دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ ایساف ترجمان کے مطابق 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہیں جو تمام افغان شہری ہیں،،جبکہ افغان وزیرداخلہ کے ترجمان کے مطابق 3 پولیس اہلکاروں سمیت ہلاک افراد کی تعداد14 ہے۔جبکہ 6حملہ آور بھی مارے گئے۔اس سے پہلے طالبان کے ترجمان نیدعویٰ کیاتھا کہ حملہ آوروں کے پاس بڑی تعدادمیں اسلحہ ہے جس کی وجہ سے وہ طویل مدت تک لڑسکتے ہیں۔حملوں میں طالبان نے گرینیڈاور راکٹ لانچروں کااستعمال کیا۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی اور وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنینے اپنے پیغامات میں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے افغانستان میں سلامتی کی ذمہ داریوں کے تبادلہ پر اثر انداز نہیں ہوسکتے، ان سے افغان عوام کے اپنے معاملات اپنے ہاتھوں میں لینے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔