تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59

کراچی سمیت سندھ میںآ ئندہ تیز بارش کا امکان نہیں

جنگ نیوز -


کراچی…سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ بشمول کراچی میں شدید بارشوں کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تاہم بعض مقامات پر آج بارش ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختوانخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختوانخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دادو میں 108 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جیکب آباد82، کراچی فیصل 69، کراچی صدر 59، کراچی ائر پورٹ 50، لانڈھی 47، میانوالی 28، خضدار، لسبیلا24، لاڑکانہ 21، کاکول 18، ڈی جی خان 14، جھنگ ، بہاولپور10،سکھر 7 اور روڑھی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.