14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:10
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
ہرارے…سیریز میں کلین سوئپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آج میدان میں اترے گی۔دوسرے ون ڈے میں دس وکٹ کی کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم وائٹ واش کرنے کے لئے فیورٹ ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب گروانڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم پرائڈ کے لئے مقابلہ کرے گی کیونکہ اب تک وہ پاکستان کے خلاف موجودہ سیریز کا کوئی میچ نہیں جیتی ہے۔ سہیل تنویر کے عمدہ کم بیک اور اوپنر عمران فرحت کے دوسرے ون ڈے میں چل جانے کے بعد ٹیم میں تبدیلی مینجمنٹ کا بڑا امتحان ہے۔ کیونکہ اس سیریز کو بورڈ اور سلیکٹرز نے نئے کھلاڑیوں کیلئے پلیٹ فارم قرار دیا تھا لیکن بیٹسمین رمیز راجہ اور اسپنر یاسر شاہ کو دورے میں موقع نہیں ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ آخری ون ڈے میں دو تبدیلیوں کا ارادہ رکھتی ہے۔ یونس خان یا عمر اکمل کی جگہ اسد شفیق اور فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ اسپنر یاسر شاہ کو موقع دیئے جا نے کا قوی امکان ہے۔