تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:10

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی 22لاکھ گانٹھوں کا نقصان

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ میں سیلابی بارشوں سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبراحسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں جاری حالیہ سیلابی بارشوں سے کپاس کی تقریباً 22 لاکھ بیلز کو نقصان پہنچا ہے، جن کی مالیت تقریباً 77 ارب روپے بنتی ہے۔ احسان الحق کا کہنا تھا کہ، کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سال ٹیکسٹائل ملرز کو ، کپاس قبل از وقت درآمد کرنا پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.