14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
تیسرا ون ڈے:زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جنگ نیوز -
ہرارے… سیریز میں کلین سوئپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پر عزم ہے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیر کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد شہزاد اور رمیض راجہ کو اس میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں محمد حفیظ، عمران فرحت، یونس خان، شعیب ملک، اسد شفیق، عدنان اکمل، سہیل خان، سہیل تنویر، اعزاز چیمہ اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔ دوسرے ون ڈے میں دس وکٹ کی کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم وائٹ واش کرنے کے لئے فیورٹ ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب گروانڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم پرائڈ کے لئے مقابلہ کرے گی کیونکہ اب تک وہ پاکستان کے خلاف موجودہ سیریز کا کوئی میچ نہیں جیتی ہے۔ سہیل تنویر کے عمدہ کم بیک اور اوپنر عمران فرحت کے دوسرے ون ڈے میں چل جانے کے بعد ٹیم میں تبدیلی مینجمنٹ کا بڑا امتحان ہے۔