تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:20

ارجنٹائن: بس اور ٹرینوں کی ٹکرسے 11 افراد ہلاک ، 212 زخمی

جنگ نیوز -
بیونس آئرس…جنگ نیوز… ارجنٹائن میں بس اور ٹرینوں کی ٹکرسے11 افراد ہلاک اور212 زخمی ہوگئے ۔ ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 30 زخمیوں ی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ارجنٹائن کے وزیر ٹرانسپورٹ جوان پیبلو شیاوی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بس کے مسافروں کی ہے۔ واضح رہے کہ بیونس آئرس کے مضافات میں واقع ایک ریلوے سٹیشن پر ایک مسافر بس ایک تیزرفتار ٹرین کی زد میں آ گئی۔ ٹکر کے باعث مسافر بس ایک دوسرے ٹریک پر جا گری اور اس ٹریک پر آنے والی ایک دوسری ٹرین کی ٹکر کا نشانہ بنی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.