تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

پاکستانی مواصلاتی سیارچہ اپنے آزمائشی مدار میں داخل

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین کی مدد سے زمین کے گرد بھیجا گیا پاکستانی مواصلاتی سیارچہ اپنے آزمائشی مدار میں داخل ہو گیا۔ یہ مدار زمین کے مشرقی طول بلد سے 37.8 درجے پر واقع ہے۔ چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن (سی جی ڈبلیو آئی سی) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک سیٹ ون آر کو 12 اگست کو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شیچانگ سٹیلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔ مواصلاتی سیارچے کا حتمی مدار زمین کے مشرقی طول بلد سے 38 درجے پر واقع ہے جس میں یہ جلد داخل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پاک سیٹ ون آر چین کی طرف سے کسی بھی ایشیائی ملک کا زمین کے گرد مدار میں پہنچایا جانے والا پہلا سیارچہ ہے۔ یہ سیارچہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو یورپ، جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مشرقی افریقہ تک وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان نے اس سے قبل 1990ء میں اپنا مواصلاتی سیارچہ بدر اے چین کے تعاون سے زمین کے گرد مدار میں روانہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.