14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
چین عالمی ترقی کیلئے نیا کردار ادا کر سکتا ہے، ون جیا باؤ
جنگ نیوز -
ڈیلیان…جنگ نیوز… چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ترقی کیلئے نیا کردار ادا کر سکتا ہے۔ چین کے وزیراعظم ون جیاباؤ نے چینی شہر ڈیلیان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی ترقی کیلئے نیا اور مضبوط کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں بیروزگاری بہت بڑا مسئلہ بن رہا ہے جس سے ان ممالک میں افراط زر کی شرح پر بھی منفی اخراجات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین یورو زون میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی ابھی متوازن سطح پر نہیں آئی، اس لئے آئندہ سال ترقی کی رفتار میں تھوڑی سستی سامنے آنے کا خدشہ ہے۔