14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول :میڈونا کی اپنے ڈرامے کے پریمئر میں شرکت
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…جنگ نیوز… ہالی ووڈ اداکارہ میڈونا نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے ڈرامے کے پریمئر میں شرکت کی۔ دارالحکومت ٹورنٹو میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اداکارہ میڈونا نے اپنے ڈرامے کے پریمئر میں شرکت کی۔ مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئی۔ میڈونا اپنے دوسرے ڈرامے وی میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک تاریخی رومانوی داستان پر مبنی ہے۔