تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

شاہ رخ اور کرینہ کی ”را۔ون“ کے میوزک ریلیز میں پرفارمنس

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز… شاہ رخ خان اور کرینہ کپور نے نئی فلم راون کی میوزک لانچ تقریب میں رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کی نئی فلم راون کی میوزک لانچ کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور نے فلم کے گانے چھمک چھلو پر رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم کے میوزک کو وشال اور شیکر نے کمپوز کیا ہے۔ فلم 26 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.