14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
امریکا اوررومانیہ میں میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرے گا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا اوررومانیہ نے میزائل شکن دفاعی نظام کے قیام میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور رومانیہ کے ان کے ہم منصب ٹیوڈور باکونسکی نے میزائل شکن دفاعی نظام کے قیام میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔سمجھوتے کے تحت رومانیہ میں ڈیویسیلو کے فضائی اڈے پر امریکی میزائل شکن دفاعی آلات نصب کئے جائیں گے اوروہاں دو سو امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے رومانیہ کے وزیر خارجہ نے بار ہا یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ آلات روس کے خلاف استعمال کئے جانے کا منصوبہ نہیں ہے۔ معاہدے کی رو سے امریکا رومانیہ میں 2015ء سے اپنے 24 دفاعی راکٹ نصب کریگا۔ واضح رہے کہ روس اس معاہدے کے خلاف ہے۔