تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59

خودکارمشینی زینے سے نیچے جانے کی کوشش کرتا معصوم پرندہ

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی…جس چیز کا استعمال نہ آتا ہو اُسے استعمال نہ کرنے میں ہی عافیت ہے ورنہ کبھی کبھی یہ بے خبری دوسروں کے لیے ہنسنے کا سامان بن جاتی ہے۔اس وڈیو میں نظر آتا یہ معصوم سا پرندہ غالباً خودکار مشینی زینیکے استعمال سے ناواقف ہے جب ہی تو اُوپر آتی برقی سیڑھیوں سے نیچے اُترنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ایک ہی کنارہ پر کھڑا نظر آتا یہ پرندہ شاید سوچ رہا تھا کہ بس ابھی نیچے پہنچ جاؤں گا لیکن اس کی یہ معصومانہ حرکت موجود کئی لوگوں کے لیے ہنسنے کا سامان ضرور بن گئی ۔برقی سیڑھیوں سے نیچے جانے کی کوششوں میں مصروف اس معصوم پرندے کی یہ وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جسے اب تک 4لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔مذکورہ ویڈیومیں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.