تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59

بیجنگ میں سالانہ ٹیٹو کنونشن کا انعقاد،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جنگ نیوز -


بینگ…چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ ٹیٹوکنونشن 2011کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس ٹیٹو کنونشن میں مختلف ٹیٹوز کے ڈیزائن بنوانے کی فیس70سے250امریکی ڈالر تھی تاہم پھر بھی چین کی نوجوان نسل میں ٹیٹوز گدوانے کا جوش ٹھنڈا نہیں پڑا۔اس ٹیٹو کنونشن کے موقع پر تقریباً60ٹیٹو آرٹسٹ ہمہ وقت نوجوانوں کے جسم پر رنگ برنگے اور منفرد ڈیزائنز کے ٹیٹوز بنانے میں جُتے نظر آئے تاہم دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا کہ بڑی عمر کے افراد ٹیٹوز کو برا سمجھتے ہیں حالانکہ یہ بھی آرٹ کا ہی ایک انداز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.