14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59
ٹائلر پیری ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والے شخص بن گئے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…این جی ٹی…ہالی ووڈ اداکار،فلمساز،ہدایتکاراوررائٹر42 سالہ ٹائلر پیری ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے اور معاوضہ حاصل کرنے والے شخص بن گئے ہیں۔ہالی ووڈ اداکار ٹائلر پیری نے مئی2010سے2011تک 130ملین ڈالرکمائے ،جس میں اُن کی فلموں میں اداکاری اور فلمسازی کامنافع بھی شامل ہے۔گذشتہ سالMadea's Big Happy Familyمیں کامیڈی کردار ادا کرنے والے ٹائلر نے ٹی وی اور فلموں سمیت فلم پروڈکشن کے ذریعے خود کو ہالی ووڈ کا نیا کنگ ثابت کردیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر Pirates of the Caribbeanکے فلمساز Jerry Bruckheimerہیں جنہوں نے اس سال اس سیریز کی نئی فلمOn Stranger Tidesپیش کی اورسال بھر میں113ملین ڈالر کمائی کی۔معروف جریدے فوربز کی جانب سے تیار کی گئی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر107ملین ڈالر کے ساتھ اسٹیون اسپیل برگ،ایلٹن جان100ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور رئیلٹی شو کے جج سائمن کوول90ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔