14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59
بالی وڈ:’میرے برادر کی دلہن‘ نے ’باڈی گارڈ‘ کا راج ختم کر دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…پاکستانی پاپ اسٹار علی ظفر کی نئی بالی ووڈ مووی،میرے برادر کی دلہن نے ریلیز ہوتے ہی پہلے ویک اینڈ میں سلمان خان کی سپرہٹ مووی،باڈی گارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ علی ظفر ،عمران خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم میرے برادر کی دلہن نو ستمبر کو ریلیز ہوئی اور، ویک اینڈ پر چھبیس کروڑ روپے کماگئی جب کہ اس کے مقابلے میں سلمان خان کی سپرہٹ مووی باڈی گارڈ،وسرے ہفتے کے ویک اینڈ میں صرف چودہ کروڑ ہی کماسکی ، بھارتی میڈیا کے مطابق میرے برادر کی دلہن کو ناقدین نے پسند نہیں کیا،لیکن نوجوان اور فیملیز کو یہ فلم بے حد پسند آرہی ہے، اس فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اور میوزک بھی پندرہ کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے، اس طرح ریلیز کے پہلے تین دنوں میں یہ فلم اکتالیس کروڑ روپے کماچکی ہے۔