تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59

نئے یو ایس چیمپئن جوکووچ کے خطرناک عزائم

جنگ نیوز -


نیویارک…یو ایس اوپن چیمپئن سربیا کے نواک جووکوچ نے سال کے آخری گرینڈ سلم میں کامیابی کا جشن ایمپائر اسٹیڈ بلڈنگ کے ٹاپ پر جاکر منایا۔ سربین ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کامیابی سے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔ نیو یارک میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں کامیابی نے نواک جوکووچ کوکیریر کے چوتھے اورسال میں تیسرے گرینڈ سلم کا مالک بنادیا۔ اس کامیابی کا جشن منانے سربین کھلاڑی نیویارک کی تاریخی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چھت پر گئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، راجر فیڈرر اور رافیال نڈال کو ایک ہی ایونٹ میں شکست دینا آسان نہیں، جوکووچ اب اپنے وطن سربیا کا رخ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.