14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59
عراق:بم حملوں اور فائرنگ میں پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت17ہلاک
جنگ نیوز -
بغداد… عراق میں دومختلف بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں اور 2 فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ بغداد کے جنوبی علاقے ہلہ کے ایک قصبے مدحتیہ Medhatiyahمیں ہوٹل کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد مارے گئے جب کہ 45 سے زائد زخمی ہوئے۔ بغداد کے مغرب میں پچاسی کلومیٹر دور حبانیہ کے فوجی اڈے پردھماکے سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بغدادہی کے ایک علاقے قاہرہ کے قریب پولیس چیک پوائنٹ پرعسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔