14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:59
ماسکو میں آنجہانی مدر ٹریسا کا مجسمہ 24ستمبر کونصب کیا جائیگا
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… روس کے دارالحکومت ماسکو میں عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن آنجہانی مدر ٹریسا کا مجسمہ 24ستمبر کونصب کیا جائیگا۔ یہ مجسمہ ماسکو میں مرکزی کیتھولک کیتھڈرل کی صد سالہ سالگرہ کے دن نصب کیا جارہاہے۔ مدر ٹریسا کا مجسمہ روسی مجسمہ ساز گری گوری پوتوتسکی نے بنایا ہے۔آنجہانی مدرٹریسا نے اپنے آپ کو خدمت خلق کے لئے وقف کردیا تھا اورانہیں سماجی خدمات پر نوبل ایوارڈبھی دیا گیاتھا۔