تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:11

تامل ناڈو میں ٹرین حادثہ ڈرائیورکی غلطی کا نتیجہ تھا،بھارتی حکام

جنگ نیوز -
چنائی…جنگ نیوز… بھارتی حکام نے ریاست تامل ناڈو میں گذشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے کو ڈرائیورکی غلطی کا نتیجہ قرار دیدیا۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی سے 55کلومیٹرکے فاصلے پر واقع اراکونام کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے اس حادثے میں 9 افراد ہلاک اور80 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت کی سدرن ریلوے کے جنرل منیجر دیپک کرشنن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چلتی ٹرین کے ڈرائیور نے اسپیڈ لمٹ اورسگنل دونوں کو نظراندازکردیا کیونکہ سگنل ریڈ ہونے کے باوجود اس نے ٹرین کی اسپیڈ کم کی نہ ہی اسے روکا جس کے نتیجے میں وہ اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکراگئی ۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں ٹرین کا ڈرائیورمحفوظ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.