14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:11
کولیسٹرول کی بلند شرح ”الزائیمر“ کا باعث بن سکتی ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی بلند شرح یاداشت کی کمی کی بیماری ”الزائیمر“ کا باعث بن سکتی ہے۔ کولیسٹرول میں کمی لاکر ایک فرد اس خطرے سے 46 فیصد تک محفوظ ہوسکتاہے۔ کائی یوشو یونیورسٹی فیوکیا کا جاپان کے پروفیسر کی ساساکی نے اپنی اس تحقیق میں کہا ہے کہ فشارخون کے مریضوں میں ایک ایسی ”برین پلاک“ پائی جاتی ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتی ہے۔ اس تحقیق کے ماہرین کی ٹیم نے 147 میں سے 76 مردوں اور71 خواتین کا طبی معائنہ کیا۔ یہ لوگ پہلی مرتبہ 1988ء میں طبی معائنے میں سے گزرے اور1998ء سے 2003ء کے دوران وفات پاگئے تھے۔ ان میں ایک تہائی افراد کوان کی زندگی میں ذہنی بیماری ”مخبوط الحواسی“ سے پالاپڑا۔ ان افراد کے اعدادوشمار کاجب ایسے افراد سے موازنہ کیا گیاجو کولیسٹرول کی کم شرح کے حامل تھے تو یہ ثابت ہوا کہ ڈمنیشیا(مخبوط الحواسی) کے علاوہ الزائیمر بھی ان افراد میں نسبتاً کم تھی اور ان افراد میں 62 سے 68 فیصد تک ”برین پلاک“ پروٹین کم تھی۔ تحقیق کرنے والے جاپانی پروفیسر ساساکی نے کہا ہے کہ اس پروٹین کو کم کرنے کیلئے ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔