تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48

ضدی ڈینگی مچھر کا ضدی وزیر اعلیٰ سے مقابلہ پڑ گیا ،راجہ ریاض

جنگ نیوز -


لاہور… پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے ڈینگی کے حوالے سے حکومتی رویئے کے خلاف علامتی واک آوٴٹ کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن ضعیم قادری نے دعویٰ کیا ہے دس روز میں ڈینگی مرض پر قابو پالیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج ڈینگی بخار کے باعث انتقال کرنیوالوں کے ایصال ثواب اور اس مرض میں مبتلاافراد کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے اپنی تقریر میں کہا کہ محکمہ صحت ڈینگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل میں ابھی تک ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے نہیں ہوسکا ہے۔اپوزیشن ارکان نے ڈینگی مچھرپر قابو نہ پاسکنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آوٴٹ کیا، جبکہ حکومتی رکن ضعیم قادری نے دعویٰ کیا کہ ڈینگی کے مرض پر آئندہ دس روز میں قابو پالیں گے،اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے بھی ڈینگی کنٹرول نہ ہونے پر وزیراعلٰی اور حکومت پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے میں حکومت کی نالائقی اور ناقص کارکردگی سامنے آگئی ہے، محکمہ صحت کا جب کوئی وزیر ہی نہیں ہوگا تو پھر لوگوں کی صحت کا یہی حال ہوگا،راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب میں ضدی ڈینگی مچھر کا ضدی وزیراعلٰی سے مقابلہ پڑ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.