تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:48

لاہور میں ڈینگی وائرس بے قابو، مزید3افراد ہلاک

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد دم توڑ گئے۔ شہر میں یہ مرض اب تک پندرہ افراد کی جان لے چکا ہے۔ ہزاروں شہری روزانہ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی رہائشی کالونیوں کی انتظامیہ کو بھی اسپرے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس تین افراد کی جان لے چکا ہے۔ رات گئے محکمہ بہود آبادی کا ملازم ندیم رضا سروسز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ آج کا سورج بھی لاہوریوں کے لئے خوف کے ساتھ ہی طلوع ہوا۔ چلڈرن اسپتال میں چودہ سالہ علی اور جناح اسپتال میں مجاہد سکواڈ کا کانسٹیبل عطا محمد ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ اس وقت چار ہزار کے قریب مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ سینکڑوں روزانہ اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جسے ہلکا یا تیز بخار ہوتا ہے وہ ڈینگی ٹیسٹ کرانے پہنچ جاتا ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز میں دن رات رش لگا رہتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے کے باعث لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں لیکن وہاں انہیں مہنگے علاج کا سامنا ہے۔ حکومت خبر دار کیا ہے کہ اگر نجی اسپتالوں نے ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج نہ کیا تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لیے لاہور میں مزید بیس لیبارٹریز قائم کرنے اور سرکاری اسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.