تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:58

انسداد ملیریا عالمی مہم سے لاکھوں افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملی، رپورٹ

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…جنگ نیوز… انسداد ملیریا کی عالمی مہم کے نتیجے میں لاکھوں افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملی ہے۔ اقوام متحدہ کی ”دس سالہ باہمی اشتراک اورنتائج“ پرمبنی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے 11 افریقی ملکوں سمیت 43 ممالک میں ملیریا بچاؤ مہم کا آغاز کیا ۔ ان ممالک میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ اس مہم پر5 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔ لوگوں کو مچھروں کے اثرات سے بچاؤ کیلئے کثیرتعداد میں مچھردانیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ہم انسداد ملیریا مہم کا دائرہ کار مزید 10 ممالک تک بڑھا رہے ہیں اور2015ء تک ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کو صفر پر لانا چاہتے ہیں۔ دنیا کی آدھی آبادی ملیریا کی بیماری کے خطرات سے دوچارہے۔ 2009ء میں اس موذی مرض سے 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے اورخواتین شامل ہیں۔ ملیریا سے 90 فیصد ہلاکتیں افریقی ممالک میں ہوئی ، ملیریا کش مہم کے دوران پاکستان میں ڈینگی بخار کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کول سیک نے کہا کہ ملیریا کش پروگرام جن ممالک میں جاری ہے وہاں ان کوششوں میں ڈینگی کے خلاف مہم کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.