تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

لاہور :ڈینگی وائرس نے آٹھ غیر ملکیوں کو بھی مریض بنا دیا

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی وائرس نے آٹھ غیر ملکیوں کو بھی مریض بنا دیا۔ یہ تمام افراد چینی انجینئرز ہیں۔لاہور میں ایک نجی موبائل کمپنی میں کام کرنے والے دو چینی انجینئرز آج ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ انہیں علاج کے لئے جیل روڈ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ چند روز پہلے فیروز پور روڈ پر زیر تعمیر آئی ٹی ٹاور میں کام کرنے والے چھ چینی انجینئرز بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔ یہ تمام چینی باشندے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.