تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں، ڈی جی موسمیات

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے کہا ہے کہ سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں اور اب تک چودہ سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت میں ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے کہا کہ بدین ، میر پور خاص ، حیدر آباد اور تھر میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں، جس کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں پہلے سو ملی میٹر سے زیادہ بارش کبھی نہیں ہوئی تاہم اس دفعہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران چودہ سو ملی میٹر بارش ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے دو دن قبل ان علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.