تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

قدرتی آفات، وزیر اعلی ہاوس پشاور میں خصوصی دعائیں

جنگ نیوز -
پشاور…قدرتی آفات سے بچاو اور ملک میں امن و سلامتی کیلئے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں نماز ظہر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر وزراء نے نماز ظہر وزیر اعلی ہاوس میں ادا کی۔ جس کے بعد ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیلاب اور ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ اور بیمار افراد کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.