14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10
دہشت گرد اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
جنگ نیوز -
پشاور…دہشت گرد اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختون خواوزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پارہے ہیں، جس پر اب وہ معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے کہا کہ دہشت گرد اب معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں،اِس کے بارے میں کوئی انسان بھی نہیں سوچ سکتا۔ انہوں نے کہا کچھ عناصر نوجوانوں کو گمراہ اور معصوم بچوں کو خودکش بمبار بنارہے ہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی کا کہناتھا کہ گیس و تیل کے ذخائر ہمارے صوبہ کا مستقبل ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔