تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

کراچی کی شہری حکومت کامحکمہ تعلیم کی تنظیم نوکا فیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی شہری حکومت نے محکمہ تعلیم کی تنظیم نو کا فیصلہ کیاہے جس کے مطابق کراچی میں جن عمارتوں میں کئی کئی اسکول ہیں اُنہیں آپس میں ضم کردیا جائے گا۔شہری حکومت کراچی نے حکومت سندھ کے تعاون سے محکمہ تعلیم کی تنظیم نو کرکے ایک عمارت میں کئی اسکول یکجا کرنے اوراس اسکول کوایک افسر کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اِس اقدام سے دوپہر کی شفٹ میں چلنے والے 85فیصد اسکول ختم ہوجائیں گے۔ڈی سی اوکراچی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ نظام لیاری ٹاوٴن میں نافذ کیا جائے گا جس میں 208اسکول سمٹ کر 46اسکول رہ جائیں گے۔ڈی سی او کراچی،محمد حسین سیدکے مطابق10یوم کے اندر اس نظام کو نافذ کردیا جائے گا۔اسکولوں کو ضم کرنے کی ابتداء میں سب سے پہلے زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزار رائے نے فاطمہ جناح اسکول کی عمارت میں قائم اسکولوں کو یکجا کرکے پیش کی تھی،جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.