تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

ہائیکورٹ:شریف برادران اثاثہ جات کیس،نیب سے جواب طلب

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے شریف براداران کے اثاثوں کی دستاویزات اور قبضہ میں لی گئی نقد رقم واپس نہ کرنے پر نیب سے جواب کر لیا۔ عدالت نے شریف برادران سے ان اثاثوں کی تفصیل بھی مانگ لی۔شریف برادران کا موقف ہے کہ پرویز مشرف دور میں ان کی جائیداد اور اس سے متعلق دستاویزات اور نقد رقم نیب نے قبضہ میں لی تھی۔ مقدمات سے عدالتوں نے درخواست گزاروں کو باعزت بری کردیا۔ تاہم نیب نے بار بار تقاضوں کے باوجود یہ دستاویزات اور نقد رقم واپس نہیں کی۔ خدشہ ہے کہ نیب ان دستاویزات کو سیاسی بنیادوں پر درخواست گزاروں کے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ستائیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.