14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
پشاور :پولیس کارروائی میں بارودی مواد برآمد ،دہشتگرد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سوریزئی مائریہ کے مقام پر کارروائی کی گئی، جہاں گاڑی نمبر یو 1967 سے بارودی مواد برآمد کیا گیا۔برآمد کئے گئے سامان میں 140 ڈائنامائیٹ، 90 ڈیٹونیٹر، 500 فیٹ پرائما کارڈشامل ہیں۔ پولیس نے نصراللہ نامی دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسلحہ نواحی علاقہ اکاخیل لے جایا جارہا تھا۔