تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22

تیسرا ون ڈے:پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے271رنز کا ہدف

جنگ نیوز -


ہرارے…پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 271رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستر رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے یونس خا ن نے شاندار اسی رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے اوپنگ جوڑی محمد حفیظ اور عمران فرحت نے اچھا آغا ز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب23اور37رنز بنائے ۔دونوں کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور یونس خان نے اچھی اور طول اننگ کھیلی، یونس 81اوراسد نے 51رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔دونوں کے بعد کپتان مصباح الحق اورعدنان اکمل نے بالترتیب ناقابل شکست 29اور24رنز بنائے اور یوں پاکستان مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر زمبابوے کوجیت کے لئے271رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا۔زمبابوے کی جانب سے چی گومبورا نے دو جبکہ ویٹوری ،جاروز اور پرائس نے بالترتیب ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.