تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22

لگتا ہے راجاریاض اورگورنرڈینگی سے ملے ہوئے ہیں،راناثناء اللہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے راجا ریاض اور گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ڈینگی مچھر سے ملے ہوئے ہیں اور وہ اس سازش کا حصہ ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا سرائیکی عوام، زبان اور صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔ پیپلز پارٹی والے اپنی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لئے کبھی ڈینگی تو کبھی سرائیکی صوبے کا شوشہ چھوڑتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ججز، گورنر، وزیراعلیٰ اور نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں۔ رحمان ملک اور وفاقی وزارت داخلہ کی اکثر رپورٹس جھوٹی ثابت ہوتی ہیں، رحمان ملک جھوٹی رپورٹس بنانے اور انہیں بھیجنے کے ماہر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.