14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
نجی رہائشی کالونیوں میں اسپرے کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام پرائیویٹ ہاوٴسنگ سوسائٹیز بھی اسپرے کاعمل مکمل کرائیں اسپرے نہ کرانے والی نجی رہائشی کالونیوں کی مینجمنٹ کمیٹیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران اسپرے کا عمل مکمل کیا جائے، تفریحی مقامات، پارکس، جھیلوں اور نہر پربھی اسپرے کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل سیکیورٹی اسپتال رائیونڈ کو فوری طور پر ڈینگی بخار کے مریضوں کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ جرمنی سے تین سو فوگرز آئندہ دس روز میں مل جائیں گے۔