14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:8
کے ایس ای میں سرگرمیاں محدود،انڈیکس 11297پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس 11300 کی سطح کے قریب بند ہوا ۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس 11 ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کے قریب بند ہوا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اوریہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ سرمایہ کار فرٹیلائزر اور سیمنٹ اسٹاک میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس33 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار297 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 7 کروڑ 57 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرزمیں ہوا جس کی قیمت 50 پیسے کمی کے بعد 12 روپے 78 پیسے ہوگئی،دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 56 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار851 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ اس پورے ہفتے برقراررہ سکتا ہے۔