14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:46
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی...مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت400 روپے کمی کے بعد 60 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد52 ہزار 114 روپے ہوگئی ہے۔حاجی ہارون رشید چاندکا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب پاکستان میں بھی سونا انڈر کاسٹ فروخت ہونا بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی اور پاکستان میں سونے کی قیمتیں مساو ی ہوگئی ہیں۔