14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید کو حکومتی اعلان کردہ پلاٹ کی کاغذات مل گئے
جنگ نیوز -
کراچی...ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی نسیم حمید کو 19ماہ بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پلاٹ کی دستاویز ات مل گئیں، سو میٹر ریس کی چمپئن کا کہنا ہے کہ دیر آید درست آیدوزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر ہونے والی تقریب میں نسیم حمید کوپلاٹ کی الاٹمنٹ کے کاغذات دیئے گئے ،240گز کاپلاٹ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی میں دیاگیا ہے ،نسیم حمید نے گزشتہ سال فروری میں ڈھاکا میں ساؤتھ ایشین گیمز کی سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جس پر وزیر اعظم نے انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، نسیم حمید کا کہنا ہے کہ وعدہ پوار ہوگیا۔اس موقع پر مشیر کھیل نے کہا کہ نسیم حمید ایک اور کارنامہ انجام دیں تو گھر بھی بنواکر دینگے۔مشیر کھیل نے ایشین کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے سعدی عباس اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیاگیا ۔