14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:19
شاہ رخ خان نے لیڈی گاگا کو راون کے پریمئر کے لئے مدعو کر لیا
جنگ نیوز -
ممبئی...راون کی تشہیر کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا تے بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اب فلم کے پریمئیر کے لئے دعوت دے دی ہے ۔گنگ خان شاہ رخ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لئے کوئی موقع اور حربہ اختیار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔راون کے پریمئیر کے لئے عالمی شہرت یافتہ لیڈی گاگا کو شاہ رخ کی طرف سے بھیجا گیا دعوت نامہ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے۔فلم کے گانے چھمک چھلو کے لئے معروف پاپ اسٹار ایکون کی خدمات حاصل کرنے والے شاہ رخ خان فلم پریمئیر میں بھی تہلکہ مچانے کے لئے لیڈی گاگا کی شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں جنہیں شاہ رخ کی جانب سے دعوت نامہ بیجا جا چکا ہے۔ابھی نو سنہا کی ہدایا ت میں بننے والی سوپر ہیرو فلم شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوٴس بننے والی فلم چھبیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔