تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:19

پاکستان نے زمبابوے کو 28رنز سے ہراکر سیریز 3-0سے جیت لی

جنگ نیوز -


ہرارے…پاکستان نے یہاں ہرارے کے اسپورٹس کلب میدان میں میزبان زمبابوے کو 28رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0سے جیت لیجس کے نتیجے میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور گرین شرٹس نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر270رنز بنائے،جواب میں زمبابوے کی ٹیم اپنے مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 242رنز تک ہی محدود رہی۔میزبان سائیڈ کی جانب سے چھامو چھبابا62،سبائنڈا59،ٹائبو27،مساکڈزا21،کپتان برینڈن ٹیلر6ناکام رہے۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر اعزاز چیمہ ثابت ہوئے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اور انھیں انکی اس شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ یاسر شاہ نے 2،سہیل خان ،شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔یاد رہے کہ آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے یاسر شاہ نے ون ڈے ڈیبٹ بھی حاصل کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.