14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
ذوالفقار مرزا بیانات تک محدود ہیں، عملی اقدامات بھی کریں ،امین فہیم
جنگ نیوز -
حیدر آباد...پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا صرف بیانات دے رہے ہیں ان کو چاہئے عملی طور پر بھی کچھ کرکے دیکھائیں،انہوں نے یہ بات حیدرآبادمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کہنا تھا کہ کراچی میں جب غیرجانبدارانہ کروائی شروع کی گئی تو صورت حال بہتر ہوگئی۔مخدوم امین فہیم سے جب یہ سوال کیا گیا کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے غیر ملکی مدد کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے اپیل کی ضرورت نہیں تھی،جس پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے پاس بہت بڑی دولت ہے انہیں چاہئے کہ وہ بغیر کسی تفریق کے اپنی دولت کے دروازے غریب لوگوں کی مدد کے لئے کھول دیں۔ایم کیو کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مرضی کے مالک ہیں کبھی آتے ہیں کبھی جاتے ہیں پھر آجائیں گے ان کافیصلہ ہے ۔